پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جس دن بھی یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں گے، آغا علی رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل اور مجاہد عالم دین علامہ آغا سید علی رضوی نے کہاکہ سر زمین اہلبیت ؑمیں یوم حسین ؑپر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان میں یوم حسینؑ کے موقع پر متعصب رجسٹرار نے بلاوجہ تعطیل کا اعلان کرکے یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے یوم حسینؑ کمیٹی سے گزارش کی کہ جس دن بھی یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں۔ یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ اب ہر قیمت پر یوم حسینؑ یونیورسٹی میں ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی ناخوشگواری کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعصب رجسٹرار پر عائد ہوگی اور یاد رکھیں جو بھی حسینیت سے ٹکرائے اس کا انجام یزید کی طرح ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button