مشرق وسطی

آپ نے امریکہ اور اسرائیل کے خواب چکنا چور کردیے، شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کے نام خط

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تنظیم کے زخمی مجاہدین کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ان کی قربانیوں نے صیہونی حکومت اور اس کے سرپرستوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ دنیا کی ظالم ترین استعماری طاقتیں ہیں مگر حزب اللہ کے مجاہدین کی استقامت اور قربانیوں نے ان کی سازشوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران عالمی سطح پر ہمیشہ امن اور انصاف کا علمبردار رہا ہے، عراقچی

انہوں نے زخمیوں کو "زندہ شہداء” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقام شہادت پر فائز ہوچکے ہیں لیکن دنیا میں باقی رہ کر ایمان، جہاد، ولایت اور مزاحمت کے راستے پر اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ راہ خدا میں جہاد کرنے والوں میں سب سے زیادہ صعوبتیں آپ نے برداشت کی ہیں کیونکہ آپ ہر لمحہ زخموں کی تکلیف برداشت کررہے ہیں اس کے باوجود یہ مشکلات آپ کے ایثار و قربانی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں۔

انہوں نے حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کو حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے پیروکار اور امام حسین علیہ السلام کے راستے کے سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جہاد و مزاحمت میں دین اور حق کی سربلندی کے علم بردار ہیں۔ مجاہدین، زخمیوں، قیدیوں اور وفادار لبنانی قوم کی بدولت مزاحمت اور آزادی کی راہ پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

آخر میں شیخ نعیم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی راستہ انبیاء اور آئمہ علیہم السلام کی راہ ہے اور اللہ کے ہاں مجاہدین اور زخمیوں کا اجر محفوظ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button