پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم علیؑ ، شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

شیعہ نیوز : کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی نہیں بدلی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر عمل کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس پابندی سے عزاداران امام علیؑ جو کہ مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے نمائش چورنگی یا ایم اے جناح روڈ جانے کے خواہش مند ہوں گے انہیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button