آئی ایس او کے تحت نشتر میڈیکل کالج ملتان میں یوم حسینؑ کا انعقاد، علامہ حسن ظفرنقوی کا خصوصی خطاب
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی اسناد و اساتذہ میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں
شیعہ نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ملتان ڈویژن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیرِاہتمام 52ویں سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد حیات ظفر آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
کانفرنس میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے "امام حسین کی سیرت و عصر حاضر کی کربلا” کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت خوانی، نوحہ خوانی و تقاریر کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں محافل قرآن کریم اور محافل دعا کا کلچر رائج ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی اسناد و اساتذہ میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی، میڈیکل سپرنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر کاظم حسین، ڈاکٹر عباس نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔