
زائرین کے لئے خوشخبری، نجف اشرف سے پاکستان کے لئے ہفتہ وار چار پروازيں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فضائی رابطوں کی بحالی کے تحت نجف اشرف سے کراچی اور لاہور کے لئے پروازوں کا آغاز 16 جولائی سے ہورہا ہے۔
عراقی ائیر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستانی میڈيا کے مطابق عراقی ائیر لائن "فلائی بغداد” کی جانب سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیو ایم کا 9 جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان
ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ "فلائی بغداد” عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔
فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت "فلائی بغداد” پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، پہلے مرحلے میں نجف اشرف سے کراچی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں نجف اشرف سے لاہور کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع ہوجائيں گی۔