پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی زائرین لاکھوں کی تعداد میں ہر سال ایران اور عراق کی زیارات کے حوالے سے ایران آتے ہیں، مگر انہیں تفتان بارڈر سمیت کچھ علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔زائرین کی مشکلات حل کرنے کے حوالے سے بارڈر کے دونوں اطراف مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور و چیئرمین جعفریہ حج و عمرہ و زیارات ایسوسی ایشن پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے تہران میں نمائندہ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارات ایران علامہ سید عبدالفتاح نواب سے ملاقات کی اور انہیں ایران میں پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں زائرین کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں لائحہ عمل بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ محمد حسین اکبر نے بتایا کہ پاکستان سے پورا سال لاکھوں زائرین ایران کا سفر کرتے ہیں، مگر انہیں تفتان بارڈر سمیت کچھ علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کیلئے ایران حکومت کو ان مشکلات کا راہ حل نکالنا چاہیئے۔

نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید عبدالفتاح نواب نے کہا کہ پاکستانی ہمارے مہمان ہیں اور زائرین کی مشکلات کا احساس ہے، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشہد میں باقاعدہ زائرین کی رہنمائی کیلئے الگ سے ادارہ موجود ہے، جبکہ قم میں بھی زائرین کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر مولانا ملک محمد سبطین اکبر، مولانا سید حسین عسکری نقوی اور آقائے خم پیچی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button