پاکستانی شیعہ خبریں

معروف ذاکر اہل بیت ؑ ریاض شاہ رتووال خالق حقیقی سے جا ملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اتحاد بین المسلمین کے داعی دنیائے خطابت میں منفرد اسلوب کے حامل مبلغ و ذاکرِ اہل بیت سید ریاض حسین شاہ صاحب آف رتوال انتقال کرگئے۔ مرحوم ریاض شاہ رتوال کا شمار استادالذاکرین میں ہوتا تھا، ان کے انتقال ہے دنیائے خطابت میں ایک خلاء پیدا ہواہے جس کا پر ہونا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ ذاکراہل بیت ؑ سید ریاض حسین شاہ رتووال مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم نے سینکڑوں ذاکرین عظام کی تربیت کی جو آج منبر حسینی ؑ سے فکر حسینی ؑ کی ترویج واشاعت میں مصروف عمل ہیں۔

مرحوم ریاض حسین شاہ رتوال کا انتقال ان کے آبائی علاقےپنڈی بھٹیاں میں ہوا ہے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جبکہ انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاپتہ عزادار بازیابی دھرنا، مومنین سے محفل شاہ خراسان پہنچنے کی اپیل

مرحوم کے انتقال پر ملک بھر سے جید علمائے کرام، ذاکرین عظام نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ مرحوم سید ریاض حسین شاہ رتووال انتہائی شفیق اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے، قومی وملی امور میں ہمیشہ ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ رہے ، ان کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close