پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل پاکستان زیارات گروپ آرگنائزرز کا زیارات مینجمنٹ پالیسی پر تحفظات کا اظہار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان زیارات گروپ آرگنائزرز کے چیئرمین سید نسیم عباس کاظمی کی اپنے وفد کے ہمراہ محترم جناب پیر نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب، جناب محترم غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محترم جناب فیض اللہ کموکا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو سے ملاقاتیں۔

ملاقات میں زیارات مینجمنٹ پالیسی برائے ایران، عراق، شام کے بارے میں اہم گفتگو ہوئی۔چیئرمین APZGO سید نسیم عباس کاظمی صاحب نے پورے ملک پاکستان کے سالاران و گروپ آرگنائزرز کی نمائندگی کرتے ہوئے زائرین اور خدام زائرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، نیز عاشورہ و اربعین میں زیارات مقدسہ ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حق کے لئے آواز بلند کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم سے قبل دہشتگرد سرگرم، دیوبندی مسجد سے بھاری اسلحہ برآمد

چیئرمینAPZGO نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب جناب پیر نور الحق قادری صاحب کو اپنا موقف دیا کہ ہمارا مقصد ہے کہ زیارات مقدسہ ایران، عراق، شام مہنگی نہ ہو اور محدود نہ ہو۔

جناب محترم پیر نورالحق قادری صاحب نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ وہ حکومتی سطح پر عراق، ایران و دیگر ممالک سے رابطہ کریں گے اور انشاءاللہ تمام خدشات دور کریں گے۔

اس موقع پر محترم جناب غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عاشورہ و اربعین پر فلائٹس کے معاملات پر بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ آل پاکستان زیارات گروپ آرگنائزرز کے وفد میں فرحت عباس ترجمان چیئرمینAPZGO، سید یاور عباس نقوی ڈسٹرکٹ صدرAPZGO فیصل آباد، چوہدری انوار حسین نائب صدرAPZGO فیصل آباد شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button