مشرق وسطی
غرب اردن میں صہیونی فوج کے چھاپے، انتہا پسند صہیونیوں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ
شیعہ نیوز :صہیونی فوج نے غرب اردن میں چھاپے کے دوران بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
مطابق، الاقصی چینل نے کہا ہے کہ غرب اردن کے کئی علاقوں میں صہیونی فورسز نے بلاجواز فلسطینیوں کے مکانات پر چھاپے مارے ہیں۔
الخلیل میں واقع العرب کیمپ کے اطراف میں چھاپے کے دوران صہیونی فوجیوں نے بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی جنگ کا نمایاں ترین پہلو عرب ممالک کی خیانت ہے، علامہ جواد نقوی
غرب اردن سے ہی موصولہ اطلاعات کے مطابق نابلس کے مشرق میں صہیونی فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی جوانوں نے گشت کرنے والی صہیونی فوجی ٹیم پر حملہ کیا۔
دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے نابلس کے مشرقی حصے میں حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کیا ہے۔