
رفح پر صہیونی حملہ، انصاراللہ یمن کا شدید ردعمل
شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن کے اعلی رہنما محمد علی الحوثی نے رفح میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد علی الحوثی نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں صہیونی فوج کے بہیمانہ حملے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ان کاروائیوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سینٹکام کا یمن کے لانچنگ میزائلوں پر حملے کا دعویٰ
الحوثی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام پر تشدد سے باز آجائے۔ یمنی فوج اپنے قائد عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق مناسب جواب دے گی۔
یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ رفح پر دو ہفتوں کے اندر زمینی حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے رمضان المبارک سے پہلے ہی رفح سے حماس کا مکمل صفایا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
غزہ میں صہیونی فوجیوں کو درپیش خطرات اور مشکلات کے پیش نظر فوجی سربراہ اور وزیراعظم کے درمیان اس منصوبے پر اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔