مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں متعدد زخمی و گرفتار

شیعہ نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرتی جارہی ہیں اور کل ہونے والی جھڑوں میں متعدد زخمی و گرفتار ہو گئے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج پیر کے روز کہا کہ مسجد الاقصی کے باب العامود علاقے میں ایک بار پھر صیہونیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فلسطین کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے ظلم اور جارحیت کے خلاف مشرقی بیت المقدس سے شروع ہونے والے مظاہرے پورے مقبوضہ فلسطین میں پھیل گئے ہیں۔ بیت المقدس میں غاصب صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان اتوار کو بھی شدید جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

صیہونی فوجی پرامن فلسطینی مظاہرین کو سرکوب کرنے کے لیے جنگ میں استعمال ہونے والی گولیاں، اشک آور گیس اور صوتی بموں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔

فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق، جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 105 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 21 کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کرنے کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا ہے جس کے بعد سے بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button