مشرق وسطی

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ انکی شدید جھڑپیں ہوئیں۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے نابلس کے برقہ علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 127 فلسطینی زخمی ہوئے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تیئس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button