مشرق وسطی

صیہونی ایک نمبر کا دشمن ہے, سعید خطیب زادہ

شیعہ نیوز:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایک ایسی غیر قانونی حکومت کے وزیر اعظم کی میزبانی کہ جو گزشتہ ستر برسوں سے زائد عرصے سے عرب اور اسلامی ممالک میں بد امنی، کشیدگی اور جنگ کی آگ بھڑکنے کی اصل ذمہ دار رہی ہے، ایک ایسی جفا ہے جس کو فلسطینی قوم، علاقائی ممالک اور تمام آزاد ضمیر انسان کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے قبلہ اول ہونے کی حیثیت سے مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کو ایک دائمی امنگ کے طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اقوام کبھی بھی خطے کے مسائل و مشکلات کی اصل سبب صیہونی حکومت کی شرارتوں اور نفرت و کینہ پر مبنی اُس کے اقدامات سے کبھی غافل نہیں ہوں گے اور ہمیشہ اُس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف رہیں گے۔

انہوں نے مغربی ایشیا میں ناجائز صیہونی حکومت کی موجودگی کی زمین ہموار کرنے والے ہر اقدام کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا ہوتے ہیں اور یہ امت اسلامیہ اور علاقائی اقوام کے مفادات کے بھی برخلاف ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ بیت المقدس کا غاصب عالم اسلام اور عرب ممالک کا اول درجے کا دشمن ہے اور اس سے تعلقات کی بحالی کے لئے انجام پانے والا کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کو طاق نسیاں تک نہیں لے جا سکتا۔

خیال رہے کہ طفل کشی کے لئے معروف قبلہ اول پر قابض صیہونی حکومت کے وزیر اعظم گزشتہ روز عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے جہاں عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button