دنیا

ماسکو تہران تعاون پر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ناراضگی

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے روسی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ماسکو تہران تعاون پر ناراضگی ظاہر کی ہے

آئی 24 نیوز ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے روسی صدر کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران روس تعاون میں توسیع پر تنقید کرتے ہوئے اس تعاون کو بقول ان کے، خطرناک قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی حکومت کے خلاف روس کے موقف پر بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے تل ابیب میں مظاہرے

رپورٹ کے مطابق روس اور صیہونی حکومت کے روابط میں جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی کشیدگی شروع ہوگئی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق اگر چہ تل ابیب نے کوشش کی تھی کہ اس کی جانب سے کیف کی حمایت آشکارا نہ ہونے پائے لیکن ماسکو نے بارہا یوکرین کے لئے ’’یہود ایجنسی‘‘ کی جاسوسی پر تنقید کی تھی یہانتک کہ روسی عدالت نے صیہونی حکومت سے وابستہ ’’ یہود ایجنسی ‘‘ کو ملک سے نکال دینے کا حکم بھی صادر کردیا۔

آپریشن طوفان الاقصی کے بعد حماس کے ایک وفد کے دورہ ماسکو اور روسی حکام سے اس کی ملاقات نے بھی اس کشیدگی کی شدت بڑھادی ۔

حماس نے ایک بیان جاری کرکے فلسطین کے بارے میں روسی صدر کے موقف کی قدردانی بھی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button