دنیا

صہیونی آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکہ

شیعہ نیوز: امریکی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور صلح کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

النشرہ نے کہا ہے کہ امریکی وزارت کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی جانب سے یہودیوں کو بسانے کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطین میں امن اور صلح کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ میں قتل عام کے بعد دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، الرشق

ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے صہیونی حکومت سے بات چیت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں صہیونی آبادکاری کو روکا جائے۔ اسرائیلی کابینہ اس منصوبے کے ذریعے فلسطین میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button