مشرق وسطی

فلسطینی قصبے "بروقین" پر غاصب صیہونی آبادکاروں کا دھاوا

یہ حملہ عین اس وقت ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے آج دوسری مرتبہ اس قصبے میں داخل ہو کر تمام راستے بند کر دیئے اور کئی ایک فلسطینی گھروں میں گھس کر تلاشی لی

شیعہ نیوز: مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات گئے قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک بڑے گروہ نے مغربی کنارے کے شمالی قصبے بروقین پر دھاوا بول دیا اور متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا دی۔ اس بارے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 8 فلسطینی شہری جھلس گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد پہنچائی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بھی بروقین کے مختلف حصوں میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق، یہ حملہ عین اس وقت ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے آج دوسری مرتبہ اس قصبے میں داخل ہو کر تمام راستے بند کر دیئے اور کئی ایک فلسطینی گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کسی قسم کی غلطی نہ کرے، جنرل حیدری کا انتباہ

اس بارے بروقین کے میئر فائید صبرہ نے بھی الجزیرہ کو بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد قصبے کے مکین خوف و ہراس کی کیفیت میں ہیں جبکہ قابض اسرائیلی فوج نے حملہ آور غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کی کھل کر حمایت کی اور ان حملوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بروقین پر دو مرتبہ چھاپے بھی مارے ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بروقین اور کفر الدیک کی فلسطینی بستیوں کو ”غیرقانونی اسرائیلی آبادکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے” مبینہ فلسطینی مزاحمتکار کی تلاش کے بہانے سے گذشتہ ہفتے سے محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس دوران غاصب اسرائیلی فورسز نے کئی ایک فلسطینی گھروں کو ضبط کر کے انہیں فیلڈ تفتیشی مراکز میں بھی بدل رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button