صہیونی ذرائع کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 14 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
شیعہ نیوز: جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے درمیان جھڑپ کی خبر کے ساتھ ہی بعض صیہونی ذرائع نے 14 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی ذرائع نے عربی اسکائی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے مجاہدوں کے ساتھ زمینی تصادم میں صیہونی حکومت کے 14 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے اسرائیلی حکومت کو ایران کے میزائل جواب کا جواز پیش کیا
المنار ٹی وی چینل نے بھی حزب اللہ کے مجاہدوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے ۔
صیہونی فوجی "مارون الراس” کے مشرقی سمت سے قصبے میں گھس آئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں ایک صہیونی افسر مارا گیا ہے۔
قبل ازیں صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا تھا کہ لبنان کے جنوب میں واقع "العدیسہ” کے علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ کی یہ کارروائی لبنان میں صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے جواب میں کی گئی۔