مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی وفد کی آمد، خرطوم میں مظاہرے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش

شیعہ نیوز : اسرائیل کے ایک سیکیورٹی وفد کے دورہ سوڈان کے موقع پر دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں‌ نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریاست کا ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد گذشتہ اتوار کو خرطوم پہنچا تھا جہاں اس نے سوڈانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اسرائیلی وفد کی آمد کے خلاف اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف خرطوم میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نےاسرائیلی ریاست کے پرچم نذرآتش کیے۔

ادھر اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتے پہلی بار سوڈان اور اسرائیل کی فضائی سروس میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا ایک کمرشل طیارہ گذشتہ ہفتے سوڈان کی فضائی حدود سے گذر کر یوگنڈا کے عنتیبی ہوائی اڈے پر اتار ہے۔ یہ طیارہ اسرائیل کی ’’العال‘‘ کمپنی کا تھا۔

خیال رہے کہ سوڈان نے 23 اکتوبر کو امریکہ کے دبائو کے بعد صیہونی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close