
بفرمان امام خمینیؒ ، آج پاکستان بھرمیں جمعتہ الوداع یوم القدس مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
شرکاء ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم سمیت شہدائےراہ مقاومت کی تصاویر تھامے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شکاف نعرے لگائیں گے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش بھی کیئے جائیں گے۔
شیعہ نیوز: قبلہ اول بیت المقدس پر قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی اپیل پر آج دنیا بھرکی طرح جمعتہ الوداع کے روز پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیئے جائیں گے، پاکستان 25 کروڑ غیور عوام مظلومین فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔
یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی تمام شیعہ سنی مذہبی تنظیمات خصوصاً ملی یکجہتی کونسل ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل اور دیگر کی جانب سے بعدنماز جمعہ ملک بھر میں جامع مساجد سے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مختلف شہروں میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ٹاپ نمبریوٹیوبر اور شیعہ وی لاگر رجب بٹ کے خلاف نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت مہم شروع کرنے کا فرخ کھوکھر کون ؟؟؟
شرکاء ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم سمیت شہدائےراہ مقاومت کی تصاویر تھامے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شکاف نعرے لگائیں گے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش بھی کیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس منایا جاتا ہے ملک بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں اپنے اہل اور عیال کے ساتھ اپنے گھروں سے نکل کر جارح اسرائیل اور اس کے ناجائز باپ امریکہ کے خلاف اظہار نفرت کرتے ہیں۔