مشرق وسطی

فلسطین کے شہروں میں ’’النکسہ‘‘ کے موقعے پر اسرائیل مخالف مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں’’النکسہ‘‘ کے 53 سال پورے ہونے پرمظاہرے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چھ جون 1967ء کی جنگ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کی یاد میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

خیال رہےکہ فلسطینی سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو ’’النکسہ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

غرب اردن کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے آزادی کے حق اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مظاہرین کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، ان کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

’’النکسہ‘‘ کے خلاف غرب اردن کے شہروعں بعلین، نعلین، کفرقدوم، طولکرم میں جبارہ چوکی،حارس، قوسین، نابلس، وادی اردن اور الخلیل شہر میں ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہروں میں حصہ لیا اور غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button