اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں سنی قائدین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعمیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے ناصبی ملاں ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے۔انہوں نے کہا کہ شرپسند اشرف آصف جلالی نے خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شان میں گستاخی کرکے اپنے خارجی اور ناصبی عقائد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اہلسنت نہ رافضی ہیں، نہ ناصبی اور نہ ہی خارجی بلکہ وہ عشق مصطفیٰ ﷺسے سرشار اور محبت اہلبیتؑ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا کہ اشرف آصف جلالی پہلے بھی نکاح خوان مصطفیٰ، مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے والد گرامی اور حسنین کریمین علیہم السلام کے دادا حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوچکا ہے، جس پر اہلسنت علماء و مشائخ نے اس کا محاسبہ کیا تھا اور عوام پر واضح کیا تھا کہ اس ناصبی ملاں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے، جو اپنی ذہنی نجاست کا اظہار کرتا رہتا ہے، یہ شخص شرپسند ہے، جو ملک میں فساد کروانا چاہتا ہے، قومی سلامتی کے ادارے اس ملعون کی بکواسات اور شرپسندی کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button