مشرق وسطی

یمن میں ایک اور سعودی ڈرون تباہ

یمن میں ایک سعودی جاسوسی ڈرون کو یمنی فوج نے مار گرایا ہے۔یہ چینی ساخت کا جاسوس طیارہ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان برگیڈئیر جنرل یحیی سریع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر خبر دیتے ہوئے لکھا کہ یمنی فوج نے خدا کےلطف سے سعودی اتحاد کا چینی ساختہ ونگ لانگ جاسوسی طیارہ یمنی فضا میں مار گرایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کے اس جاسوس طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کی حاکمیت کی خلاف ورزی اور حملوں کا جواب دینے کےلئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button