مشرق وسطی

ایران نے سابق وزیر پٹرولیم پر دہشتگردانہ حملے کی تردید کر دی

شیعہ نیوز: آگاہ ذرائع نے ایران کے سابق وزیر پٹرولیم کے دہشتگردانہ حملے میں قتل کی تردید کی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق وزیر پٹرولیم رستم قاسمی خیریت سے ہیں اور ان کے قتل سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں کہ ایران کے سابق وزیر تیل رستم قاسمی کو لبنان میں بد نام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے آلہ کاروں نے دہشتگرانہ واقعہ میں قتل کر دیا۔ تاہم آگاہ ذرائع نے اس کی تردید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button