دنیا

ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں سفارت کاری سب سے اچھا راستہ: ونڈی شرمن

Diplomacy the best way to deal with Iran's nuclear program: Wendy Sherman

امریکہ کی سابق مذاکرات کار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں سفارت کاری سب سے اچھا راستہ ہے۔

امریکہ کی سابق  ایٹمی مذاکرات کار ونڈی شرمن نے جو بائڈن کی حکومت میں اپنے آخری دن واشنگٹن پوسٹ سے ایک گفتگو میں کہا کہ اس بحران زدہ زمانے میں سفارت کاری کی بہت زيادہ اہمیت ہے۔

ونڈی شرمن انٹونی بلنکن کی معاون بھی رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے باراک اوباما کے دور میں ایران و امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی بھی کی تھی ۔

ونڈی شرمن نے  اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے ایرانی ہم منصب مختلف موضوعات کو الگ الگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے دوران وہ مثال کے طور پر شام جسیے امور پر بعد میں بات چیت کرنے کا فیصلہ کر سکتے تھے تو کیا اب بھی اس طرح کے مذاکرات کا امکان ہے؟ کہا کہ اس طرح کی بات چیت کچھ ملکوں کے ساتھ بہت مشکل ہے ۔

ونڈی شرمن نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بے حد نچلی سطح پر ہیں لیکن اب بھی اس ملک میں ہمارا سفارت خانہ ہے ۔ انہوں نے اس کے ساتھ  یہ بھی کہا کہ ہمیں چین کو نہيں بھولنا چاہیے ۔ امریکہ و چین کے تعلقات بے حد پیچیدہ ہیں۔

واضح  ہے کہ ونڈی شرمن 28 جولائی کو اپنے عہدے ریٹائر ہو گئيں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button