مشرق وسطی

حق واپسی مظاہرے پر صیہونی فوجیوں کے حملے، 40 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز : غزہ کی پٹی پرامن ہفتہ وار ریلیوں پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو غزہ کی پٹی میں مسلسل 65 ویں ہفتے کوغزہ کے محاصرے کے خلاف اور حق واپسی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے اجتماع کے بعد ہونے والے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں امدادی کارکنوں اور ایک صحافی سمیت کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق بعض فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جب کہ درجنوں شہری دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے صیہونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

درایں اثناء غرب اردن کے وسطی شہررام اللہ میں بعلین اور قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقامات پر فلسطینی شہریوں نے صیہونی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے کئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button