پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے، حسین مقدسی

شیعہ نیوز: عشرہ صادق آل محمد کا ہفتہ کو آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر مجالس عزا ہوئیں اور تابوتِ امام صادق برآمد کئے گئے ۔پنڈ گا کھڑا خانپور روڈ ضلع ہری پور میں برآمد ہونے والے جلوس تابوت میں سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی نے علمائے کرام اور مرکزی عمائدین کے ہمراہ ماتمی جلوس میں شرکت کرکے تبرکات کی زیارت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق کے احسانات آج بھی پوری انسانیت اور امت مسلمہ پر سایہ فگن ہیں۔انہوں نے ملک میں دہشت گردی کے سانحات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،پارا چنار میں اساتذہ کے وحشیانہ قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کراکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثناء خانوادہ سید فدا حسین شاہ کاظمی کے زیر اہتمام دربار سخی لطف علی شاہ مشہدی چوہڑ ہڑپال سے جلوسِ تابوت برآمد ہوا۔ اس موقع پر علامہ سید قمر حیدر زیدی نے خطاب کیا ۔دریں اثناءمختلف مذہبی ماتمی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام مجالس عزا ہوئیں اور تابوتِ امامِ صادق برآمد کیے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button