مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دشمن ہر ممکن طریقے سے پھوٹ ڈال کر ملک پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؛ الحوثی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلی اور عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے دشمن کی سازشوں اور فتنوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برطانوی سامراج کے تسلط سے چھٹکارا حاصل کی سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن ہر ممکن طریقے سے قوم میں پھوٹ ڈال کر اس ملک پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ سعودی اتحاد صوبہ البیضا پر بمباری کر رہا ہے ، اس صوبے کے عوام کو نقصان پہنچا رہا ہے، لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صوبہ البیضا میں امن ، تعاون اور سیاسی و سماجی استحکام کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔

یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلی نے کہا یمنی عوام کے نمائندہ طبقات کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں قومی وحدت ، برداری اور تعاون کی حقیقی تصویر پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قوم نےتیس نومبر انیس سو سڑسٹھ کو برطانوی سامراج کے قابض فوجیوں کو ملک سے باہر نکال دیا تھا جو ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔واضح رہے کہ چودہ اکتوبر انیس سو تریسٹھ کے انقلاب کے نتیجے میں آخر کار تیس نومبر انیس سو سڑسٹھ کو آخری برطانوی فوج کو بھی یمن چھوڑنا پڑا تھا اور یہ ملک بھی ظالمانہ اورسامراجی تسلط سے مکمل آزاد ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button