مشرق وسطی

شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں: عرب لیگ کے نائب سربراہ

شیعہ نیوز:عرب لیگ کی اقتصادی – اجتماعی کونسل کے اجلاس کی ابتدائی نشستوں کے دوران حسام زکی نے کہا کہ وہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے سلسلے کی ضروری کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے وزیر اقتصاد اور تجارت محمد سامر الخلیل کی قیادت میں ایک وفد نے، سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ رواں بدھ کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران سربراہی اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے خلاف مغربی سازشوں اور بعض عرب ممالک کی حمایت کے بعد، سن دو ہزار گیارہ میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شام کی استقامت اور یورپ، امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں پر پانی پھر جانے کے بعد، عرب لیگ کے ارکان دمشق کی رکنیت بحال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اس واپسی کا فیصلہ قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے حالیہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا جس کے بعد دمشق کے وفود نے اس یونین کی مختلف نشستوں اور اجلاس میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button