مشرق وسطی

عراقی افواج کی داعش کے جنگجوؤں خلاف نئی کارروائی

شیعہ نیوز : عراقی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک داعش کے جنگجوؤں کے خلاف اتوار کی صبح ایک نئی کارروائی شروع کی ہے۔

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عزمِ فتح‘ کے نام سے یہ آپریشن تین صوبوں صلاح الدین ، نینویٰ اور الانبار کے درمیان واقع علاقوں میں کیا جارہا ہے۔اس جنگی کارروائی میں عراق کے مختلف نیم فوجی دستے ، فضائیہ اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

عراقی حکومت نے دسمبر 2017ء میں داعش کے خلاف جنگ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا اور عراقی سکیورٹی فورسز نے اس جنگجو گروپ کے زیر قبضہ تمام علاقے واگزار کرا لیے تھے لیکن اس کے بعد بچے کچھے داعش نے گوریلا جنگ جاری رکھی تھی اور انھوں نے عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف خودکش بم حملے یا بم دھماکے شروع کردیے تھے۔ وہ تب سے شام کی سرحد کے نزدیک واقع عراق کے دشوار گذار علاقوں میں مجتمع ہوکر مزاحمتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button