
دنیا
لندن میں مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ایکسپو فیسٹول منعقد
شیعہ نیوز : ہزاروں برطانوی اور اس ملک میں مقیم عرب شہریوں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے لندن میں فلسطین ایکسپو فسٹیول میں شرکت کی۔
یہ فیسٹول یورپ میں فلسطین کے مسئلے میں یکجہتی کے اظہار کے لئے سب سے بڑا میلہ ہے جو صیہونی حکومت کی تمام تر رخنہ اندازی اور رکاوٹوں کے باوجود شروع ہوا۔
لندن میں منعقد ہونے والا یہ دوسرا پروگرام ہے۔ اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایکسپو فیسٹول منعقد ہوا تھا۔
اس فیسٹیول کا اہتمام اسرائیل مخالف ایک برطانوی تنظیم نے کیا جس میں مسئلہ فلسطین میں سرگرم عمل کافی لوگوں نے شرکت کی۔ یہ تنظیم الاقصی فرینڈز کے نام سے معروف ہے۔