پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم ممالک پر صیہونی و عالمی استعمار کی یلغار ہے مظلوم استعماری حملوں کی زد میں ہیں,آغاسیدحسین مقدسی

شیعہ نیوز: ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاکہ سرزمینِ مدینہ ومکہ میں حرمتِ شعائر اللہ کو تار تار کرنا اور محسنینِ اسلام و انسانیت کی پاکیزہ قبور اور مزارات کو بلڈوزر چلا کر زمین بوس کرناعالم اسلام کے غیرتِ ایمانی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہسانحہ انہدام کو ایک صدی سے زائد بیت گیا،مقدس مزارات اہلِ ایمان کے کعبہ دل میں زندہ جاویدر ہیں گے۔آقائے مقدسی نے کہاکہ جنت البقیع کے ظلم عظیم کو مثلِ عزائے شہدائے کربلا منا نااور ظلم و بربریت،انتہا پسندی و دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کا درسِ انقلاب مردِ قلندر آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کا تعلیم کردہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنت البقیع کے مزارات کی شانِ رفتہ اور عظمت گذشتہ کی بحالی فلسطین و کشمیر کے مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک مقامات مقدسہ کو قبضہ استبداد اور تسلطِ جبر سے واگزار نہیں کیا جاتا اس وقت تک عالمِ اسلام توکجا پوری عالمِ انسانیت زبوں حالی کا شکار رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک پر صیہونی و عالمی استعمار کی یلغار ہے مظلوم استعماری حملوں کی زد میں ہیں جبکہ وسائل سے مالا مال مسلم ممالک عالمی شیاطین کے در کے پٹھو بنے ہیں۔درایں اثنا راولپنڈی میں بقیع ملین مارچ ریلی ناصر العزاراولپنڈی مری روڈسے نکالی گئی جس میں بیسیوں ہزاروں عاشقان رسالت ؐ نے شرکت کی۔ریلی مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ کرنل مقبول حسین میں اختتام پذیر ہوئی دوران جلوس کمیٹی چوک میں ٹی این ایف جے کے سیکرٹری اطلاعات علامہ قمر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button