مشرق وسطی

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ کمان کے اعلان کے مطابق، سعودی اتحاد کے الحدیدہ پر حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ترین حملے میں سعودی جارح اتحاد کے ڈرون اور جاسوسی طیاروں نے حیس علاقے میں پروازیں کیں ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے دوسرے علاقوں میں بھی ان جاسوسی طیاروں کو دیکھا گیا ہے کہ جس کے بعد الجبلیہ اور حیس کے مختلف علاقوں پر گولہ باری بھی کی گئی ۔

اس سے قبل یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی کہا تھا کہ ریاض کی روزانہ جارحیت نے امن معاہدے کو پاش پاش کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن اور سعودی اتحاد کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد صورتحال جنگ بندی اور جنگ کے بیچ لٹکی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button