پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار: طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ، 1 مومن شہید، 2 زخمی، 1 مومن لاپتہ

shia parachinar11نمائندےسے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے مُسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے پارہ چنار شہر میں ایک شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں جبکہ 2 مومنیں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید تفصیلات مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے شیعہ مومنین کو پیور کے مقام سرسورنگ کے علاقے میں نشانہ بنایا۔ بتایا جارہا ہے ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والے مومنین سرسورنگ کے مقام لکڑیاں لینے گئے تھے۔ شہید ہونے والے مومن کی شناخت سید دلدار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ زخمی ہونے والے مومنین کی شناخت قمر اور جواد کے نام سے ہوئی ہے۔ البتہ ان واقعات میں ایک مومن لاپتہ ہے جس کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی۔

واضع رہے کہ پارہ چنار شہر کئی سالوں سے تحریک طالبان دہشتگردوں کے ہاتھوں یر غمال بناہوا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود شیعہ مسلمانوں کا قتل عام پاکستان کے خفیہ اداروں پر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button