پاکستانی شیعہ خبریں
راولپنڈی: مصریال روڈ پر امام بارگاہ قصر شبیر کے قریب جلوس میں بم دھماکہ، 10 افراد شہید 30 سے زائد زخمی
شیعیت نیوز کےنمائندے سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیداں مصریال روڈ پر موجود امام بارگاہ قصر شبیر امام کے باہر جلوس عزا کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق درجنوں مومنین زخمی ہوگئے جبکہ 10 مومنین کی شہادت کی اطلاعموصول ہوئی ہے
میڈیا زرائع کے مطابق امام بارگاہ قصر شبیر میں مجلس عزا جاری تھی اور امام بارگاہ کے باہر جلوس عزا بھی جاری تھا ایک شخص نے خود کو ماتمی دستے کے درمیاں دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔بم دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل ہوگئی ہیں۔
بم دھماکے نتیجے میں درجنوں مومنین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 10 شہادتوں تصدیق ہوگئی ہے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ البتہ علاقے مین موجود مومنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔