Uncategorized

سندھ میں مزید 10 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں گی، مولا بخش چانڈیو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 10 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو آئندہ چند ہفتوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتیں قائم کی جائیں گی اور جو آئندہ چند ہفتوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی جب کہ صوبائی حکومت 25 نئے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے گی جس میں خالد محمود سومرو کا کیس بھی شامل ہے تاہم خالد محمود سومرو کیس میں حکم امتناع کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور سندھ کے دشمن یقیناً آج ہمارے فیصلوں سے مایوس بھی ہوئے ہیں، ہم مجرموں کے ماسٹر مائند کا پیچھا کریں گے اور ٹارگٹڈ آپریشن کا دائرہ تکفیری دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ گواہوں کے تحفظ کے لیے 2 اہلکاروں پر مشتمل وٹنس پروٹیکشن فورس بنائی جائے گی اور گواہوں کے تحفظ کے لیے سیف ہاؤسز بھی بنائے جائیں گے۔

مولا بخش چانڈیو نے بتایا کہ سندھ میں پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیے 2 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نئی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر امن کمیٹیاں بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے بھی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button