
غزہ میں پانچ روز میں اسرائیل کی 100گاڑیاں تباہ، ابو عبیدہ
شیعہ نیوز: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعے کی شام ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں تصدیق کی کہ القسام مجاہدین گذشتہ پانچ دنوں میں 100 سے زیادہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ’’ہمارے مجاہدین بہادر ہیں اور وہ بہادری کی لڑائیاں لڑتے ہیں جو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں گی۔ ہمارے مجاہدین مہلک ہتھیاروں، سازوسامان اور گولہ بارود سے لیس ایک ایسے دشمن سے لڑ رہے ہیں جسے طیاروں کی مدد حاصل ہے۔‘‘
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی فوجوں کے ساتھ ہمارے مجاہدین کی جھڑپ سے پتہ چلا کہ یہ کتنی کمزور اور بزدل فوج ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی مغربی کنارے میں اشتعال انگیز کارروائیاں
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’امریکی انتظامیہ اس نام نہاد اسرائیلی ریاست کی حمایت کے لیے اپنے ہوائی پل ایسے چلا رہی ہے جیسے وہ کسی سپر پاور سے لڑ رہی ہو‘‘۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ جنگ کو شروع ہوئے 70 دن گزر چکے ہیں اور ہمارے لوگ اب بھی اس بے مثال جنگ سے لڑ رہے ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ”القسام مجاہدین نے قلعہ شکن گولوں کا استعمال کیا اور اسرائیلی فوجیوں کے سروں پر مکانات کو گرا دیا گیا۔
ابو عبیدہ نے زور دیا کہ ’’دشمن اپنی کارروائی کے دوران کرائے کے فوجیوں کا استعمال کرتا ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک وجودی جنگ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے مجاہدین کا ہاتھ اب بھی ٹریگرپر ہے اور وہ ہر جگہ دشمن کےپیچھے چھپے ہوئے ہیں۔‘‘