مشرق وسطی

شجاعیہ محلے میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید، 35 زخمی

شیعہ نیوز: آج بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں ایک نیا قتل عام کیا، جب جنگی طیاروں نے شجاعیہ محلے میں ایک آبادی والے مکان کو نشانہ بنایا۔

مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ 11 فلسطینی شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 35 شہری زخمی ہوئے۔ غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں الحواشی مسجد کے قریب ابو امشہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ان میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : الجولانی سے جلد ملاقات کروں گا، لبنانی وزیر اعظم

طبی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ان کے عملے نے شجاعیہ کے پڑوس میں ابو امشہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ کئی افراد ملبے تلے دب چکے ہیں۔

18 مارچ کو نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 1,449 فلسطینی شہید اور 3,647 زخمی ہو ئے ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوجی جارحیت سے مجموعی طور پر 50,810 فلسطینی شہید اور 115,688 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button