
دنیا
بھارتی فضائيہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، 11ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی اہلیہ سمیت سوار تھے۔
بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اور موجودہ ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایئر فورس بیس سے آرمی ڈیفنس سروسز کالج جا رہا تھا کہ تمل ناڈو میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔