Uncategorized
ماتمی جلوسوں کے شرکاء کو ریسکیو1122 کی طرف سے ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں نکالے جانیوالے ماتمی جلوسوں اور محافل کے شرکاء کو گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی طرف سے ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا
سیالکوٹ:۔ چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں نکالے جانیوالے ماتمی جلوسوں اور محافل کے شرکاء کو گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی طرف سے ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا۔ تمام آپریشنز کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے خود کی۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال ، کنٹرول روم انچارج عرفان یعقوب گل اورسٹیشن کوآرڈی نیٹر محمد رضا بھی موجود رہے ۔