ملتان، مجلس وحدت مسلمین کا اتوار 12جون کو چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی جلسے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملک میں جاری فرقہ واریت، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر 12 جون بروز اتوار کو گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلعی سیکریٹریٹ ملتان سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔اطلاعات کے مطابق علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہٹ دھرمی کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کرچکے ہیں۔علامہ قاضی نادر علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے کارنر میٹنگز، اجلاس اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ احتجاجی جلسے سے ملتان کی تمام تنظیموں کے رہنما، سیاسی اور مذہبی شخصیات خطاب کریں گی۔