پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، شہید مظفر کرمانی و شہید نظیر عباس کی 13ویں برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ

شیعہ نیوز (کراچی) شہید ولایت ،شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 13ویں برسی کی مناسبت سے القائم فاؤنڈیشن کے تحت شہید حمید علی بھوجانی ہال، سولجر بازار کراچی میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے حجتہ السلام سید مظہر حسین کاظمی، حجتہ الاسلام سید احمد اقبال رضوی اور آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں و منقبت خواں سید شجاع رضوی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ اجتماع میں خواتین و حضرات بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اجتماع کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی کا تعلق ان شخصیات میں سے جنہوں نے خدا سے کئے ہوئے عہد کو پورا کیا، شہید مظفر کرمانی نے انقلاب اسلامی ایران کے برپا ہونے سے پہلے اس انقلاب اور امام خمینی (رہ) کے حق میں پاکستان میں آواز بلند کی کہ جب لوگ انقلاب اسلامی کا نام تک نہیں لیتے تھے اور مخالفت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت جب لوگ امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو نہیں جانتے تھے مخالفت کرتے تھے، شہید مظفر کرمانی نے اس وقت فکر خمینی کو سمجھتے ہوئے راہِ خمینی (رہ) پر کام کرتے تھے، انقلاب اسلامی ایران و فکر امام خمینی (رہ) کا صحیح تعارف کروایا۔ علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ شہید مظفر کرمانی نے انقلابی علماء کا تعارف کروایا حقیقی پیغام حسینی (ع) و انقلاب اسلامی کو اجاگر کرنے کیلئے انقلابی علماء کو پلیٹ فارم مہیا کئے۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہید مظفر علی کرمانی کا شمار ان معدود نظریاتی شہداء میں ہوتا  کہ جنہوں نے پاکستان میں انقلابی فکر، فکر خمینی (رہ)، پیغام انقلاب اسلامی کو آگے بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا، شہید مظفر کرمانی نے ولایت فقیہ کے پرچم کو اس وقت بلند کیا کہ جب لوگ ولایت فقیہ کے نام سے ہچکچاتے تھے، عنوان بیان کرتے ہوئے گھبراتے تھے، خمینی بت شکن کا نام لینا مشکل ہوتا تھا اس وقت شہید مظفر کرمانی ببانگ دہل خمینی بت شکن اور ولایت فقیہ کا نعرہ بلند کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ ہر چلتے ہوئے، مبارزہ کرتے ہوئے، دشمن خدا سے مقابلہ کرتے ہوئے جن لوگوں کا سر قلم ہو، جنہیں پر گولیاں پرسائی جائیں اور وہ بدن کی موت مر جائیں تو ایسے لوگوں کو خدا نے زندہ کہا ہے اور شہید مظفر علی کرمانی کا شمار ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچھے یہ علماء کی سرپرستی کے بغیر دین و ملت کے کاموں کو انجام دے یہ کج فکری ہے، یہ راہِ خمینی (رہ) نہیں ہے لہٰذا شہید مظفر کرمانی نے نوجوانوں کے انقلابی علماء سے ارتباط کو مضبوط کیا، انقلابی علماء کو متعارف کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید مظفر کرمانی کی آرزو رہی کہ ملت ایک پلیٹ فارم پر جمع اور ہم مجتمع ہو کر پاکستان پر مسلط استکباری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھیکیں اور مستعضفین مستکبرین پر غالب آجائیں جو کہ فکر خمینی (رہ) کے عین مطابق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button