مشرق وسطی

پیجر دھماکوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی

شیعہ نیوز: لبنان میں پیجرز دھماکوں کے بعد شام میں بھی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ شامی مبصر ادارے برائے انسانی حقوق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیجر دھماکوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شامی مبصر ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی شہریت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے کئی اراکین زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 10 افراد شہید جبکہ اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button