پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں یکم محرم سے عاشورہ تک دفعہ 144 عائد کرنیکا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وئٹہ شہر میں یکم محرم سے عاشورہ تک دفعہ 144 عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں پولیس، ایف سی، پاک فوج کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔ اس حوالے سے سات سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔ محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں پولیس، بی سی اور لیویز کے چھ ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایف سی کی 32 پلاٹون بھی تعینات ہوں گی۔ محرم میں پاک فوج کے تین بٹالین فوجی اہلکار اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ اس دوران شہر کے پانچوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل سروس کی بندش کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے کوئٹہ کی انیس امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button