نوشکی، اے ٹی سی نے لشکرِ جھنگوی کے 15 تکفیری دہشتگردوںں کو سزائے موت کی سزا سنا دی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور لیویز اہلکار کے قتل میں ملوث کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے 15 تکفیری دہشتگردوںکو انسداد دہشت کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور جرمانے کی سزا سُنا دی ۔
زرائع کے مطابق گزشتہ سال 18 فروری کو خاران پولیس نے بلوچستان کے علاقے کانڑی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے 15 تکفیری دہشتگردوںکو گرفتار کیا تھا، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور 2 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے تھے۔ آج تکفیری دہشتگردوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج جعفر خان مینگل نے 15 تکفیری دہشتگردوں پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے 14 دہشتگردوں کو 3 بار جبکہ ایک تکفیری دہشتگرد کو 4 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے تکفیری دہشتگرد اشرف کو مختلف دفعات کے تحت 4 مرتبہ سزائے موت، جبکہ 14 دہشتگردوں کو تین مرتبہ سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ سزا پانے والے دہشتگردوں پر پولیس پر فائرنگ اور لیویز اہلکار عمر شاہد کے قتل سمیت، ڈی پی او خاران محمد انور بادینی اُن کے ڈرائیور خدائے نظر کو بھی زخمی کرنے کا الزام تھا۔ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے دورانِ تفتیش قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔