
پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کا حملہ،15 دہشتگرد ہلاک 4 جوان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان حملوں میں 15 امن دشمن مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں لالچ اور ہوس کا راج، کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر رفیع کو اپنے ہی ساتھیوں نے مار ڈالا
وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں 9 اور پنجگور میں6 امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔