Uncategorized

مجلسِ وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے 16 ربیع الاول کو ریلی نکالی جائیگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ‘ہفتہ وحدت کے حوالے سے 16 ربیع الاول کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے ‘عید میلادالنبی ﷺ ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی مدنی چوک، چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، علی چوک، دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوگی۔

زرائع کے مطابق ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید ندیم عباس کاظمی، علامہ غلام مصطفٰی انصاری، مخدوم سید اسد عباس بخاری، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم زاہد حسین شمسی، ملک ثمر عباس کھوکھر، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا سلمان محمدی، مولانا محمد رضا نقوی اور دیگر کریں گے۔ ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو جائے گی۔ چوک گھنٹہ گھر میں شیعہ سنی علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنما عالم اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت کے حوالے خطاب کریں گے۔ بعدازاں چوک گھنٹہ گھر میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button