اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

16 دسمبر سانحہ اے پی ایس، پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ اے پی ایس کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانی قوم نے دیں ہیں۔70ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت شہداءکے خون سے غداری اور سوگواران کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان حکومت ناکام ہوگئی، معاملات پر گرفت کھوچکی ہے

انہوں نے کہا 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وطن عزیز کے دشمنوں نے کم سن بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ انسانی جذبوں سے مکمل طور ہر عاری ہیں اور کم ظرفی کی کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ہمیں ثابت کرنا ہو گا کہ ایک ایٹمی طاقت مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن کر اپنے عالمی وقار کو داؤپر نہیں لگا سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے سانحہ اے پی ایس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفتر میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button