پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دینا حسینیت ہے، مملکت خداداپاکستان کی بنیادوں میں شہداء ملت جعفریہ کا خون ہے۔

shiite_majlis_jap_shaheed-300x153

جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے عاشورا و اربعین کراچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد مرکزی امام بار گاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر منعقد کی گئی،جس میں شہر بھر سے سیکڑوں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی جبکہ مجلس عزاء سے خطابت سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کی،اور سوز و سلام ہاشم رضا نے پیش کیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس عزاء سے خطاب کرتے

 ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دینا حسینیت ہے، شہداء ملت جعفریہ سانحہ عاشورہ و سانحہ اربعین کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداداپاکستان کی بنیادوں میں شہداء ملت جعفریہ کا خون ہے شہداء کی قربانی رائگاں نہیں جائے گی، عزاداری تبلیغ دین اسلام کااہم ذریعہ ہے ملت جعفریہ کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں اور عزاداری کے خلاف ہر دور میں نئے نئے محاذ کھولے گئے مگر ہر دور میںباطل طاقتوں کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پے در پے دھماکوں سے ملت جعفریہ پر لرزہ تاری نہیں ہوا بلکہ آج پھر مظلومیت نے ظلم کوشکست دی یعنی حسینیت نے یزیدیت کو شکست دے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہادت ہماری میرا ث ہے سانحہ عاشورہ و سانحہ اربعین سو سے زیادہ قیمتںجانے گئیں اورخانوادہ شہداء کو اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر ہے اورہم شہداء ملت جعفریہ سانحہ عاشورہ و سانحہ اربعین کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ،سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سانحہ عاشورہ کے بعدعزاداری کے خلاف ایک منعظم انداز سے استعماری طاقتوں نے کوشش کی کہ کسی طرح ملت جعفریہ کو دہشت گرد ثابت کیا جائے اور اس ملت کی وحدت کو پارہ پارہ کیا جائے مگر دنیا نے دیکھا ملت جعفریہ کی روز چہلم دس لاکھ سے زیادہ عزادران امام حسین علیہ السلام کی شرکت نے تما م استعماری ایجنٹوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button