پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اعلیٰ سرکاری افسر جاں بحق

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اعلیٰ سرکاری افسر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے سفید رنگ کی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی رجسٹریشن نمبر GP-8557 پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی 50 سالہ طلعت یوسف اور ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی 48 سالہ سہیل یوسف بھٹی جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ حسن اسکوائر سے نیپا کی جانب جانے والے راستے پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے عقب سے آکر ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ مقتول ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ طلعت یوسف ایک نجی اخبار اسپورٹس رپورٹر زبیر خان کے بڑے بھائی تھے۔ زبیر خان نے بتایا کہ طلعت یوسف گلشن اقبال کے رہائشی اور 3 بچوں کے والد تھے، حالیہ دنوں میں وہ لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے، انھیں ایک گولی پیٹ میں لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button