پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نمائش دھرنا کیس، علامہ اصغر شہیدی اور رہنماء ایم ڈبلیو ایم محمد عباس کا دیگر گرفتار شدگان کے بغیر رہائی لینے سے انکار

ایک سازش کے تحت صرف دو افراد کو جنکا تعلق مذہبی حلقوں سے تھا، کی رہائی کا حکم دلوایا گیا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ ایم ڈبلیو ایم  نے صرف ان دو افراد کی رہائی پر زور دیا

شیعہ نیوز: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ تاہم علامہ اصغر شہیدی اور رہنماء ایم ڈبلیو ایم محمد عباس نے دیگر گرفتار شدگان کے بغیر اپنی رہائی سے انکار کر دیا۔

ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین، حسن رضا، صادق علی، ایوب، صدیق, شیان، شکیل شامل ہیں۔ جن ملزمان کی ضمانت مسترد ہوئی ان میں 2 کم عمر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت، شب شہداء بیاد شہادتِ علامہ سید ضیاء الدین رضوی و شہدائے ملت جعفریہ منایا گیا

واضح رہے کہ کراچی دھرنا کیس میں نمائش چورنگی سے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک سازش کے تحت صرف دو افراد کو جنکا تعلق مذہبی حلقوں سے تھا، کی رہائی کا حکم دلوایا گیا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ ایم ڈبلیو ایم  نے صرف ان دو افراد کی رہائی پر زور دیا جبکہ دیگر کرفتار شدگان کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، جس کے زریعے حکومت آپسی شیعہ اختلاف ایجاد کرنا چاہتی تھی جس کو ان دونوں گرفتار زمہ داران نے کہ جن کی ضمانت و رہائی کا حکم عدالت نے دیا تھا، اپنی قائدانہ حکمت عملی سے دیگر گرفتار شدگان کے بغیر اپنی رہائی سے انکار کرکے ناکام بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button